ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زرعی قوانین کولے کرانا ہزارے کاحکومت کو الٹی میٹم،کہا میں کسانوں کی حمایت میں آخری’ آندولن‘کروں گا

زرعی قوانین کولے کرانا ہزارے کاحکومت کو الٹی میٹم،کہا میں کسانوں کی حمایت میں آخری’ آندولن‘کروں گا

Wed, 23 Dec 2020 12:24:09    S.O. News Service

ممبئی،23؍ دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سماجی کارکن انا ہزارے نے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو کسانوں کے مطالبے کو قبول کرنے کولے کر الٹی میٹم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر کسانوں کا مطالبہ قبول نہیں کیا گیا تو وہ ان کی حمایت میں اپنا آخری احتجاج کریں گے۔ جمعرات کے روز 83 سالہ انا ہزارے نے مرکزی حکومت کو ایک خط لکھ کر کسانوں کے مطالبے کو قبول کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر مرکزی حکومت کسانوں کے مطالبے کو قبول نہیں کرتی ہے تو وہ اپنی عوامی تحریک کا آغاز کریں گے۔

انا ہزارے کے اس الٹی میٹم کے بعد مرکزی حکومت حرکت میں آگئی اور انا کو راضی کرنے کے لئے بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ بھاگوت کراد اور مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے سابق اسپیکر ہری بھاؤ بگڈھی کو ان کے گاؤں ریلیگن سدھی بھیج دیا۔بی جے پی لیڈران سے گفتگو کے دوران انا نے انہیں کسانوں کو درپیش مشکلات اور ان کے مطالبات سے آگاہ کیا اور مرکزی حکومت سے جلد ہی اس معاملے میں فیصلہ لینے کی درخواست کی۔ دوسری طرف بی جے پی لیڈران نے انا کو یقین دلایا ہے کہ وہ جلد ہی مرکز کے وزراء تک پہنچ کر ان کے سوالوں کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس کیلئے انہوں نے انا سے کچھ دن کا وقت بھی مانگا ہے۔گذشتہ چار ہفتوں سے ہزاروں کسان مرکزی حکومت کے تینوں زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی مختلف سرحدوںپر احتجاج کر رہے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت تینوں قوانین کو واپس لے۔


Share: